چائنہ اور ایران کی پاکستان کوسستی بجلی کہ آفر
موجودہ IPPs (نجی بجلی پیدا کرنے والے ادارے) کا ماڈل واقعی بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ جب عوام مہنگی بجلی کے بل ادا کرنے کے لیئـے اپنی بنیادی ضروریات کی قربانی دینے پر مجبور ہو جائیں، گھر کی قیمتی چیزیں بیچ بیچ کر بجلی کے ظالم بل ادا کریں تو یہ ایک سنگین معاشی اور اخلاقی بحران کی نشاندھی کرتا ہے۔ نجی بجلی کمپنیوں کے منافع پر مبنی ماڈل یعنی 200 اور 201 والے فراڈ پر مبنی بلنگ اور ریاستی پشت پناھی سے بجلی کے بلوں میں بجلی کے علاؤہ 14 اقسام کے نام نہاد شامل شدہ چلنے والے ٹیکسوں کی بھرمار نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ IPPs جیسے استحصالی معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، ان کی اجارہ داری اسطرح ختم کی جائے جیسے ماضی میں PTCL جیسے ادارے کی ہوا کرتی تھی جسے توڑ کر موبائل کمپنیاں قائم کرکے عوام کو اپنی مرضی کی کمپنی کا کنکشن لینے کی اجازت مل گئی بالکل اسی طرح iPPs کی اجارہ داری ختم کرکے آذاد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو لائسنس جاری کیئے جائیں جہاں عوام اپنی مرضی کی کمپنی کو منتخب کر سکیں، اور عوام کو ریلیف دینے کے لیئے بجلی کے نظام کو شفاف، قاب...