صدر ٹرمپ کی سویلین جوہری پروگرام بنانے کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالرز کی مالی امداد فراہم کرنے کی تجویز پر غو
صدر ٹرمپ کی سویلین جوہری پروگرام بنانے کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالرز کی مالی امداد فراہم کرنے کی تجویز پر غور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ ان کی انتظامیہ سویلین جوہری پروگرام بنانے کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالر تک کی مالی امداد فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے
۔
سی این این نے جمعرات کو اور این بی سی نیوز نے جمعہ کو رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ حالیہ دنوں میں یورینیم کی افزودگی روکنے کے بدلے ایران کو اقتصادی مراعات دینے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے اور کہا تھا کہ یہ تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں۔
جمعے کی شب اس خبر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹرتھ پر کہا کہ ’جعلی میڈیا میں کچھ لوگوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایک سویلین جوہری تنصیب کی تعمیر کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالر دینا چاہتے ہیں۔ میں نے ایسا مضحکہ خیز خیال کبھی نہیں سنا۔ یہ ایک بڑا جھوٹ ہے
‘
اپریل سے ایران اور امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن ہے اور واشنگٹن کا اصرار ہے کہ اس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
Comments
Post a Comment