ڈی جی زرعی اطلاعات کا کپاس کی مختلف اقسام کے ٹرائلز کا معائنہ
ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں کا جہانیاں میں بندیشہ زرعی فارم کا دورہ
فیصل آباد: 29 جون2025: ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں کا جہانیاں میں واقع بندیشہ زرعی فارم کا دورہ۔بندیشہ فارم پر کاشت کی گئی کپاس کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے موجودہ اور نئی تیار ہونیاقسام کی خصوصیات بارے بریف کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی اقسام کی دریافت پر کام جاری ہے جو سخت گرمی کیخلاف قوت مدافعت رکھتی ہیں اور حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ا گیا پیداوار کی حامل ہوں اور کیڑوں و بیماریوں کیخلاف قوت مزاحمت رکھتی ہوں۔اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اس مرحلہ پر فصل کی ہلکی آبپاشی جاری رکھیں۔کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کریں اور پیسٹ سکاؤٹنگ کے نتیجہ میں معاشی نقصان کی حد پر ہی کیڑوں و بیماریوں کیخلاف سپرے کریں
٭
Comments
Post a Comment