کانٹا لگا گرل شیفالی جریوالا کی اچانک موت

کانٹا لگا" گا کر امر ہونے والی شیفالی جریوالا کی اچانک موت نے سب چونکا دیا

جو صرف ایک گیت سے پاپ کلچر کی آئیکون کہلائی۔ 2002 میں ’کانٹا لگا‘ کے ری مکس نے شیفالی جریوالا کو راتوں رات شہرت کی بلندیاں عطا کیں۔

شیفالی جریوالا



بولڈ ڈانس مووز، کانفیڈنٹ انداز اور ٹیٹو کے ساتھ ان کی سکرین پر موجودگی ایسی تھی کہ نوجوان نسل میں انھیں پذیرائی حاصل ہوئی۔ یہ وہی لڑکی ہے جس نے کہا تھا ’دنیا میں صرف ایک ہی کانٹا لگا گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘ اب اچانک خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔


گذشتہ روز ممبئی میں 42 سال کی عمر میں اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا وفات پا گئیں۔ چاہنے والوں کو ان کی موت کا یقین نہیں آ رہا کہ زندگی سے بھرپور اداکارہ اس طرح کیسے جا سکتی ہیں۔


فلمی میگزن فلم فیئر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ شیفالی کو 27 جون کی رات ممبئی کے اندھیری میں واقع بیلیوو ملٹی سپیشلٹی ہسپتال لایا گیا جہاں انھیں آمد پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔



Comments

Popular posts from this blog

🕊️ نوید ظفر: اغوا کے بعد بازیابی مگر زندگی کی واپسی نہ ہو سکی

بلاول سے شادی کے لئے لڑکی تیار،سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے