ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحیثیت عوام ہماری بنیادی پہچان بہت سادہ اور سیدھی ہے، ایرانی عوام اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں۔



ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، اگر صدر ٹرمپ ڈیل کے خواہشمند ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کا استعمال بند کرنا ہوگا۔


ٹرمپ کی اہل قیادت سے دنیا میں امن قائم ہوا، امریکی نائب صدر


انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایرانی سپریم لیڈر کے لاکھوں پیروکاروں کو تکلیف پہنچانا بند کریں، ان کا کہنا تھا کہ عظیم اور طاقتور ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے ڈیڈی کی طرف بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام دھمکیوں اور توہین کو نظر انداز نہیں کرتے، اگر یہ خام خیالی کسی بڑی غلطی کا باعث بنی تو ایران اپنی حقیقی صلاحیتیں دکھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ اچھائی نیکی کو جنم دیتی ہے اور عزت عزت کو جنم دیتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

🕊️ نوید ظفر: اغوا کے بعد بازیابی مگر زندگی کی واپسی نہ ہو سکی

بلاول سے شادی کے لئے لڑکی تیار،سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے