ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی😱

 خرید کے بعد ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی😲، ایلون مسک کا دلچسپ رد عمل

Tesla Model Y car


ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماڈل وائی فیکٹری سے بغیر ڈرائیور کے روانہ 

ٹیسلا کار کی نئی سیلف ڈرائیونگ کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ایلون مسک رد عمل دیے بنا نہیں رہ سکے۔ خرید کے بعد ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی جس کی حیران کن ویڈیو نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی۔



ٹیسلا ماڈل وائی (Tesla Model Y) نے دنیا کی پہلی خودکار گاڑی کی ترسیل مکمل کر لی ہے، ایک ایسی گاڑی جو خود چل کر اپنے نئے مالک تک پہنچی۔ سیلف ڈرائیونگ والی ٹیسلا ماڈل وائی کمپنی کے گیگافیکٹری آستن، ٹیکساس سے تقریباً 30 منٹ دور اپنے نئے مالک کے گھر تک گئی، جس نے ہائی ویز، ٹریفک سگنلز، اور شہر کی گلیوں کو مکمل طور پر خود ہی نیویگیٹ کیا۔


اس ویڈیو کو آن لائن وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا، جس میں ٹیسلا نے سب سے پہلے تین منٹ کا ٹائم لیپز ٹیزر جاری کیا، اور پھر ہفتے کو مکمل ویڈیو شائع کی

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماڈل وائی گیگافیکٹری کے گیراج سے بغیر ڈرائیور کے روانہ ہوئی۔


پیچھے کی سیٹ سے فلمائی گئی ویڈیو میں گاڑی نے مہارت سے سڑکوں پر چلنا، موڑ لینا، رکنا، ریڈ لائٹس پر رکنا، اور ٹریفک حالات کو بغیر کسی انسانی مداخلت کے سنبھالتے ہوئے دکھایا گیا۔


سفر کے اختتام پر ٹیسلا مالک کی عمارت کے نیچے خود بخود پارک ہوئی۔


ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے


ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ ویڈیو ایکس پر ایک لفظی کیپشن ”Kapow“ کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کی۔



ٹیسلا کے ہیڈ آف اے آئی اور آٹو پائلٹ اشوک ایلسوامی نے تصدیق کی کہ گاڑی سفر کے دوران 115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچی۔


نشے کے الزامات، ایلون مسک نے امریکی اخبار کو کھری کھوٹی سنا دی


ایلون مسک نے ایکس پر ردعمل میں لکھا کہ ٹیسلا ماڈل وائی کی پہلی مکمل خودکار ترسیل جو فیکٹری سے کسٹمر کے گھر تک پہنچی، جس میں ہائی ویز بھی شامل تھے، کل شیڈول سے ایک دن پہلے مکمل ہو گئی!!“



ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ گاڑی میں بالکل بھی لوگ موجود نہیں تھے اور نہ ہی ٹیسلا کو کوئی آپریٹ کر رہا تھا۔ مکمل طور پر خودکار!“ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری معلومات کے مطابق یہ پہلی مکمل خودکار ڈرائیو ہے جس میں نہ تو گاڑی میں کوئی شخص تھا اور نہ ہی کوئی دور سے کنٹرول کر رہا تھا۔


ٹیسلا سربراہ نے اس کامیابی پر ٹیسلا کی اے آئی ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔



مقبول ترین

’کانٹا لگا‘ گرل شیفالی جریوالا چل بسیں، موت کیلئے کس چیز پر شبہ ہے؟

موت سے قبل ’ایکس‘ پر شیفالی جریوالا کی آخری پوسٹ کیا تھی؟

خواتین کیلئے تہلکہ خیز انکشاف: ’کانٹا لگا گرل‘ شیفالی کی موت کی وجہ ’جوان بنانے والی‘ دوائیاں؟

تازہ ترین

پنجاب میں اپوزیشن حکومتی عتاب کا شکار، پاور چھیننے کیلئے پے در پے کارروائیاں

عافیہ صدیقی کیس: حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار

تیاری کرلیں!!! آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ


Comments

Popular posts from this blog

🕊️ نوید ظفر: اغوا کے بعد بازیابی مگر زندگی کی واپسی نہ ہو سکی

بلاول سے شادی کے لئے لڑکی تیار،سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے