اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلی فوجی افسران و کمانڈرز اور معصوم شہریوں کی نماز جنازہ
اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلی فوجی افسران و کمانڈرز اور معصوم شہریوں کی نماز جنازہ
ایران۔شہدا کا نماز جنازہ
اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور شہریوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی
۔
شہداء کی میتیوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا، ایرانی پرچم تھامے عوام نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اسرائیل اور ایران کی 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل محمد باقری اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شامل تھے
۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے 17 سائنسدان شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد اعلیٰ کمانڈرز کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے
۔
Comments
Post a Comment