غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی کوششیں، نیتن یاہو کی 24 گھنٹوں میں ٹرمپ سے دوسری ملاقات
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی کوششیں، نیتن یاہو کی 24 گھنٹوں میں ٹرمپ سے دوسری ملاقات
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اپنے دورہ واشنگٹن کے بعد دوسری بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو گھنٹے کی ملاقات میں غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی ہے۔
یہ ملاقات منگل کی شب ہوئی جبکہ نیتن یاہو پیر کی رات وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ عشائیہ پر مہمان بھی تھے اور دونوں رہنماؤں نے کئی گھنٹوں تک ملاقات اور بات چیت کی۔
نیتن یاہو کا وائٹ ہاؤس کا دوسرا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے سٹیو وٹٹیکر نے کہا ہے کہ ’قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔‘
وٹٹیکر نے منگل کے روز کہا کہ ’فریقوں کے درمیان اختلافات کے نکات کی تعداد اب چار سے کم ہو کر ایک رہ گئی ہے جس کے بعد اب فیصلہ کُن حل کی جانب بڑٹنے میں مدد ملے گی۔
وائٹ ہاؤس روانگی سے قبل نیتن یاہو نے منگل کے روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی ملاقات کی تھی۔
گزشتہ روز کی اہم خبریں
گزشتہ روز کی اہم خبروں پر ایک نظر:
مبینہ طور پر توہین رسالت کے مرتکب ہونے والے چکوال کے رہائشی کے خلاف پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں منگل کے روز مقدمہ درج کیا گیا۔ ملز کے خلاف باقاعدہ تھانہ پانجگراں میں مقامی امام مسجد نے درخواست دائر کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ ’چکوال سے تعلق رکھنے والی مذہنی شخصیت نے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے جس کا ثبوت ویڈیو کی صورت میں موجود ہے۔‘
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے پانچ رہنمائوں سمیت چھ افراد کی تین ماہ سے زائد کے عرصے بعد منگل کے روز مختلف مقدمات میں گرفتاری ظاہر کی گئی اور ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت نے ان کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
منگل کے روز حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو دوبارہ قید کیا جا سکتا ہے، جبکہ قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں ابھی وقت لگے گا۔ ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں فوج رکھنے کا فیصلہ نیتن یاہو کی سب سے بڑی ’بیوقوفی‘ ہو گی‘۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے افغانستان کے بارے میں منظور کی گئی قرارداد کے بعض نکات پر تنقید کی ہے۔ یہ بیان طالبان کی جانب سے 8 جولائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔
Comments
Post a Comment