🚀 پاکستان میں اسٹار لنک کا باقاعدہ آغاز جلد – ایلون مسک کی آمد متوقع! 🇵🇰🌐
🚀 پاکستان میں اسٹار لنک کا باقاعدہ آغاز جلد – ایلون مسک کی آمد متوقع! 🇵🇰🌐
معتبر ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے پاکستانی قوانین اور ضوابط کے تحت کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک مکمل سیٹلائٹ فریم ورک تیار کر رہا ہے، جس کی منظوری کے بعد اسٹار لنک کو پاکستان میں رجسٹریشن اور لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایک اہم ورکشاپ حال ہی میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ کے علاوہ شنگھائی ٹیلی کام، ایمازون، ون ویب سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہوئیں۔ تاہم اسٹار لنک وہ پہلی کمپنی ہے جس نے رجسٹریشن کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔
💡 اسٹار لنک کی آمد سے کیا ہوگا؟
دیہی اور دور دراز علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ کی رسائی
پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کو نئی جہت
عوامی سہولیات، تعلیم اور کاروبار میں بہتری
قومی ترقی اور آمدنی میں اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کی سرگرمیوں سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اور اس اقدام کو پاکستان میں ایک بڑی تکنیکی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
📡 پاکستان ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کو تیار ہے – کیا آپ تیار ہیں؟
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں!
---
🔖#StarlinkPakistan #ElonMusk #SpaceX #DigitalPakistan #InternetRevolution #SatelliteInternet #PakistanIT #ConnectivityMatters #WestTechUrdu
Comments
Post a Comment