میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ایک چیز جو پاکستان سے سیکھی وہ میں سب کو بتاتا ہوں کہ وہاں پر کسی کے گھر میں اور خاص طور پر پٹھانوں میں کسی چیز کی تعریف کر دو تو آپ کے گھر پہنچنے سے پہلے وہ آپ کے گھر میں بھیج دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہمان نوازی اور پیار میں نے پاکستان سے سیکھا ہے۔ یہ چیز میں اپنے بچوں کو بھی سکھاتا ہوں اور خود بھی اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ گا۔
Comments
Post a Comment