فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آرمی چیف کا نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آرمی چیف کا نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب 



فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آرمی  چیف نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں کا انداز تیزی سے بدل رہا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، آپریشنل وضاحت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔


افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جنگیں میڈیا کی گھن گرج، امپورٹڈ ہتھیاروں یا سیاسی نعروں سے نہیں، بلکہ ایمان، پیشہ ورانہ صلاحیت، ادارہ جاتی طاقت اور قومی عزم سے جیتی جاتی ہیں۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار ریاست کے طور پر ہمیشہ امن، باہمی احترام اور اصولی سفارت کاری کے راستے پر چلا ہے۔ جب کہ پڑوسی ملک کی اشتعال انگیزی اور عسکری ناکامیاں اس کے ناقص اسٹریٹیجک وژن اور جھوٹ پر مبنی بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔


"آپریشن بُنیانِ مرصوص" کی کامیابی خالصتاً پاکستان کی اپنی عسکری صلاحیت، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور طویل المدتی تیاری کا نتیجہ ہے، جسے بیرونی مدد سے جوڑنا نہ صرف لغو ہے بلکہ حقیقت سے فرار کی علامت ہے۔


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اگر پاکستان کے کسی بھی شہری علاقے، عسکری تنصیبات یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تو جواب نہ صرف فوری ہوگا بلکہ دشمن کو گہرے زخم دینے والا اور بھرپور ہوگا۔ ایسے کسی بھی واقعے کی ذمہ داری صرف اور صرف وہ جارح قوت ہوگی جو ایک ایٹمی ریاست کو للکارنے کی غلطی کرے گی۔


خطاب کے اختتام پر انہوں نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو پیشہ ورانہ دیانت، خود سپردگی، اور مادرِ وطن سے غیر متزلزل وفاداری کی تلقین کی۔

Comments

Popular posts from this blog

🕊️ نوید ظفر: اغوا کے بعد بازیابی مگر زندگی کی واپسی نہ ہو سکی

بلاول سے شادی کے لئے لڑکی تیار،سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے