ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کو بتایا ہےکہ ریلوے کے تمام گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ چالیس کے لگ بھگ ریلوے اسٹیشنوں پر فری وائی فائی لگانے جارہے ہیں۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس رائے حسن نواز کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں کمشنر ڈی جی خان کی جانب سے مظفرگڑھ کی ریلوے زمین پر کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے استفسار کیا کہ یہ زمین کس کی ہے؟ کمشنر ڈی جی خان نے بتایا کہ یہ زمین کاغذوں میں وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، رکن کمیٹی جمشید دستی نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے جھوٹی رپورٹ دینے پر کمشنر ڈی جی خان پر تحریک استحقاق بنتی ہے۔
اس موقع پرحنیف عباسی نے کہا کہ سول بیوروکریسی کو سب سے زیادہ تعاون عدالت کے فیصلوں سے ملتا ہے،جو ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے، اسے من و عن تسلیم کرکے اراضی ریلوے کو واپس کی جائے، ڈی جی خان میں ہماری جو زمین ہے، اسے واپس کریں اور تجاوزات کے خاتمے میں مدد کریں
Comments
Post a Comment