اشاعتیں

اگست, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے،صنعتی ورکرز کو فلیٹس

تصویر
   وزیراعلیٰ  پنجاب کے بڑے اقدامات ،پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات  سرکاری طور پر لینے،صنعتی ورکرز کو فلیٹس دینےاور سیلری 40 ہزار کی منظوری پنجاب کابینہ نے صوبے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دے دی جبکہ صنعتی ورکرز کو 1282 فلیٹس دینے اور ہنر مند، نیم ہنرمند سمیت دیگر 102 زمروں میں ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں 123 نکاتی ایجنڈا پیش وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 123 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی اور صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3 ہزار فلیٹس بنانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے50،50 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا، صوبائی کابینہ نے پنجاب میں کلاس پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دی اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن د...

بھارت میں دکھ بھرا واقعہ،نو بیاہتا لیکچرر نے اپنی جان لے لی۔

تصویر
بھارت میں دکھ بھرا واقعہ،نو بیاہتا لیکچرر نے اپنی جان لے لی۔      ’اس سال راکھی نہیں باندھ سکوں گی‘ نو بیاہتا لیکچرر نے اپنے جان کیوں لی؟ وجیاواڑا: آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے وویور کے قریب ایک 24 سالہ نو بیاہتا خاتون نے مبینہ طور پر مسلسل جسمانی اور ذہنی ظلم سہنے کے بعد خودکشی کر لی۔ متوفیہ، سری ودیا، جو ایک نجی کالج میں لیکچرر تھیں اور ایم ایس سی کی ڈگری رکھتی تھیں، نے ایک تفصیلی خودکشی کا خط چھوڑا ہے جس میں اپنے شوہر رام بابو، جو کہ ایک گاؤں کا سروئیر ہے، پر گھریلو تشدد اور ذلت آمیز سلوک کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق، سری ودیا کی لاش اُس کے گھر میں اس وقت ملی جب وہ اکیلی تھی۔ واقعے سے صدمے میں آئے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس پر وویورو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ سری ودیا کی شادی تقریباً چھ ماہ قبل کالاواپامولا گاؤں کے رہائشی رام بابو سے ہوئی تھی۔ خط کے مطابق شوہر کی جانب سے تشدد شادی کے صرف چند ہفتے بعد ہی شروع ہو گیا تھا۔ سری ودیا نے اپنے خط میں لکھا کہ رام بابو نہ صرف اُسے مارتا، ب...

سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

تصویر
سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے، عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟ گذشتہ روز بالی وڈ سٹار عامر خان کی فلم کے یوٹیوب لانچ کا اعلان ایک مزاحیہ ویڈیو ریلیز کر کے کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں جنید اپنے والد عامر خان سے کہتے ہیں کہ انھوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو نیٹ فلکس جیسے کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بیچنے کی بجائے اسے یوٹیوب پر ریلیز کر دیا ہے۔ ویڈیو میں یہ سن کر عامر خان سیخ پا ہو جاتے ہیں اور انھیں ’نکمے، نامعقول اور نیپو کِڈ‘ کہتے ہیں۔ ایک حالیہ بیان میں 60 سالہ عامر خان نے بتایا ہے کہ ’جب میری پہلی فلم آئی تھی تو سینیما کا ٹکٹ 10 روپے کا تھا۔ پورا خاندان فلم دیکھنے کے لیے سینیما ہال بھر سکتا تھا۔‘ مگر اب ان کے بقول ’سینیما ہال بڑے پیمانے کا میڈیم نہیں رہا، یہ محض اعلیٰ طبقے کا میڈیم بن گیا ہے۔‘ انھوں نے 100 روپے کا ماڈل اپنانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا میں انٹرنیٹ کی رسائی اب بہت زیادہ ہے لہذا آپ کو سامعین تک پہنچنے کے لیے تھیٹر کی ضرورت نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ وہ ماڈل ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے ...