📢 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان: پاکستان کے ساتھ تاریخی تجارتی اور آئل پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا!

📢 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان: پاکستان کے ساتھ تاریخی تجارتی اور آئل پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا! 31 جولائی 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ اور پاکستان نے ایک نیا تجارتی معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دینے اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کر چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس شراکت داری کے لیے آئل کمپنی کے انتخاب کا عمل جاری ہے، اور یہ بھی امکان ہے کہ مستقبل میں پاکستان اس تیل کو بھارت کو فروخت بھی کر سکتا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا جب صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانے کا بھی اعلان کیا، جسے بھارت کے لیے ایک بڑا معاشی جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدوں پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور متعدد ممالک سے بات چیت کر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکہ کا تجارتی خسارہ کم کرنے کے اقدامات تیز ہو رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق، اس معاہدے سے پاکستانی برآمدات پر امریکی ٹریفک میں کمی آئے گی، اور یہ توانائی، مائننگ، آئی ٹی،...