Posts

Showing posts from June, 2025

ایلون مسک نے عجیب و غریب دعوی کر دیا

Image
 🚨 حیران کن (لیکن اب معمولی لگتا ہے) 🤯 ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 3,000 سال پرانا وقت کا مسافر خلائی مخلوق 👽🚀 ہے، جو اپنے سیارے واپس جانا چاہتا ہے… Elon Musk اور سچ بتائیں تو اب ہمیں حیرت بھی نہیں ہوتی 😂 🔹 راکٹس لانچ کر رہے ہیں؟ ✅ 🔹 مصنوعی ذہانت بنا رہے ہیں؟ 🤖✅ 🔹 رات 3 بجے ٹویٹس کرتے ہیں؟ 🕒✅ 🔹 اب خلائی مخلوق ہونے کا اعتراف؟ 👽✅ شاید یہ ان کی سب سے نارمل بات ہو 😅 چاہے یہ مذاق ہو یا کوئی دھماکے دار PR چال، ایک بات تو طے ہے — ایلون جانتا ہے کہ انٹرنیٹ پر کیسے چھایا جاتا ہے 🔥📱 تو اگر اگلے ہفتے وہ اچانک کسی ورم ہول میں غائب ہو جائیں… تو سمجھ جائیں وہ مذاق نہیں کر رہے تھے 🌌🛸 #ElonMusk #خلائی_مخلوق #ٹائم_ٹریولر #SpaceX #مصنوعی_ذہانت #وائرل_لمحات #مستقبل_سے_آیا_آدمی 🚨 BREAKING (but not shocking) 🤯 Elon Musk just revealed he’s a 3,000-year-old time-traveling alien 👽🚀 trying to return to his home planet... And honestly, at this point, are we even surprised? 😂 🔹 Launching rockets? ✅ 🔹 Building AI? 🤖✅ 🔹 Tweeting at 3am? 🕒✅ 🔹 Alien confession? ...

پاکستان میں پرائمری کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ

Image
 پاکستان میں پرائمری کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پرائمری کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی کو پرائمری سطح پرشروع کیا جارہا ہے، بچے بچیاں پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھ کرآگے بڑھیں گے۔ وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نصاب پر نظرثانی کیلئے کام کررہی ہے، وزیر اعظم نے نصاب میں آئی ٹی تعلیم شامل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، جن یونیورسٹیزکے آئی ٹی گریجویٹس کو نوکریاں نہیں ملیں ان کی سزا جزا ہونی چاہیے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ایسی یونیورسٹیز کی فنڈنگ روکنی چاہیے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن کی تقرری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی میں بحث ہوئی، چیئرپرسن کمیٹی نے کہا وزارت نے پہلے سے اس عہدے پر کام کرنیوالے شخص کودوبارہ رکھ لیا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ایم پی ٹواسکیل کیلئے حکومت نے معیار طے کیا ، ہماری کوش...

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر رونالڈوکا اپنی زندگی سعودی عرب میں گزارنے کا فیصلہ

Image
  عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر رونالڈوکا اپنی زندگی سعودی عرب میں گزارنے کا فیصلہ رونالڈو دبئی( نیوز1پاک) عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار کردیا۔ النصر کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے جہاں وہ اور ان کا خاندان خود کو گھر جیسے ماحول میں محسوس کرتے ہیں۔ رونالڈو نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم یہاں سعودی عرب میں بہت خوش ہیں، اسی لیے ہم نے یہاں اپنی زندگی بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سالہ پرتگالی فارورڈ رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب انہوں نے اپنے کلب کے ساتھ معاہدہ 2027 تک بڑھا دیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان گزشتہ جمعرات کو کیا گیا۔ رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ سعودی کلب کے ساتھ بڑا ٹائٹل جیتنے کے مشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے امریکا میں جاری...

2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افغانیوں کی ایران سے وطن واپسی،اکثریت کو ملک بدر کیا گیا

2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افغانیوں کی ایران سے وطن واپسی،اکثریت کو ملک بدر کیا گیا تہران (اے بی این نیوز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے کہا ہے کہ ایران سے جون کے مہینے میں 2 لاکھ30 ہزار سے زائد افغان شہری واپس افغانستان گئے، جن میں سے اکثریت کو جبری طور پر نکالا گیا۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے ترجمان اواند عزیز آغا نے اے ایف پی کو بتایا کہ یکم سے 28 جون کے درمیان 2 لاکھ33 ہزار 941 افغان شہری ایران سے افغانستان واپس آئے، جن میں سے صرف 21 سے 28 جون کے دوران ایک ہفتے میں ایک لاکھ 31 ہزار 912 افراد کی واپسی کا اندراج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے 28 جون 2025 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 49 افراد واپس آ چکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد کو زبردستی واپس بھیجا گیا۔ حالیہ ہفتوں میں واپسیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ افغان شہریوں نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں ان پر ملک چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ سب ایک ایسی ڈیڈلائن سے پہلے ہو رہا ہے جو ایران نے مئی میں دی تھی کہ تمام غیر دستاویزی افغان شہری 6 جولائی تک ملک چھوڑ دیں۔ آئی او ایم کے مطابق، گزشتہ...

ڈی جی زرعی اطلاعات کا کپاس کی مختلف اقسام کے ٹرائلز کا معائنہ

Image
ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں کا جہانیاں میں بندیشہ زرعی فارم کا دورہ کپاس کی مختلف اقسام کے ٹرائلز کا معائنہ فیصل آباد: 29 جون2025: ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں کا جہانیاں میں واقع بندیشہ زرعی فارم کا دورہ۔بندیشہ فارم پر کاشت کی گئی کپاس کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے موجودہ اور نئی تیار ہونیاقسام کی خصوصیات بارے بریف کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی اقسام کی دریافت پر کام جاری ہے جو سخت گرمی کیخلاف قوت مدافعت رکھتی ہیں اور حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ا گیا پیداوار کی حامل ہوں اور کیڑوں و بیماریوں کیخلاف قوت مزاحمت رکھتی ہوں۔اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اس مرحلہ پر فصل کی ہلکی آبپاشی جاری رکھیں۔کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کریں اور پیسٹ سکاؤٹنگ کے نتیجہ میں معاشی نقصان کی حد پر ہی کیڑوں و بیماریوں کیخلاف سپرے کریں      ٭

محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی منتقلی کے دوران احتیاطی تدابیر جاری کر دیں

Image
محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی منتقلی کے دوران احتیاطی تدابیر جاری کر دیں   فیصل آباد: 30 جون2025: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کا شتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے منتقلی کے وقت پنیری کی عمر 25 تا 35 دن ہونی چاہیے۔ اگر لاب میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو ان کے انسداد کیلئے بعد از اُگاؤ والی محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہر سپرے کریں۔ اگر ٹو کے کا حملہ معاشی نقصان کی حد (2 ٹو کے فی نیٹ) تک پہنچ جائے تو پنیری اور اس کے ارد گرد کی وٹوں پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا دھوڑا کریں۔  تنے کی سنڈی کا حملہ جب معاشی حد یعنی 0.5 فیصد سوک تک پہنچ جائے تو محکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار ز ہر ڈالیں۔ یادرکھیں کہ اگر کاشتہ پنیری کی حالت کمزور نظر آئے یا پتوں کا رنگ پیلا ہو تو یوریا کھاد بحساب 250 گرام یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ 400 گرام فی مرلہ لاب کی منتقلی سے 10 دن پہلے چھٹہ دیں۔منتقلی لاب کیلئے کھیت کی تیاری کے وقت موٹی اقسام کیلئے بعد از گندم کاشتہ کھیت میں کھادوں کا استعمال بحساب پونے دو بوری ڈی اے پی + سوابوری ایس او پی ...

ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے، ڈونلڈ ٹرمپ

Image
 ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی ہیں، ایران سے نہ بات چیت ہو رہی ہے اور نہ ہی کچھ پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر اوباما کا ایران کو اربوں ڈالر دینے والا معاہدہ احمقانہ تھا، ایران کے حوالےسے میرا مؤقف واضح ہے، میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ حکومت سول جوہری تنصیبات کیلئے ایران کو 30 ارب ڈالر دے گا، تاہم امریکی صدر نے اس کی سختی سے تردید کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ متعلقہ خبریں وزیراعظم پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے، وزیراعظم  اسحاق ڈار بھارت اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کر سکتا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  وزیراعظم ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے، وزیراعظم تازہ ترین passport بغیر ویزا وہ 32 ممالک جہاں پاکستانی شہری...

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف آڈٹ رپورٹ کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

Image
 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف آڈٹ رپورٹ کو فیک نیوز قرار دے دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت کے خلاف کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں، دوسرا سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ عظمی بخاری  انہوں نے کہا کہ مریم نوازحکومت کی اب تک کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں آئی، سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف منفی مہم جہالت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دریائے سوات میں 10 لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، مسلم لیگ ن لاشوں پر سیاست نہیں کرتی، تاہم خیبرپختونخوا میں کرپشن کی لمبی داستان ہے، جو خود پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاسی گدھ یہ لوگ ہیں، جو لاشیں ڈھونڈتے ہیں، سوات واقعے پر سیاست کرنا ہمارا کام نہیں، سانحہ سوات پر چند سوالات جواب طلب ہیں۔

ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی😱

Image
 خرید کے بعد ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی😲، ایلون مسک کا دلچسپ رد عمل Tesla Model Y car ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماڈل وائی فیکٹری سے بغیر ڈرائیور کے روانہ  ٹیسلا کار کی نئی سیلف ڈرائیونگ کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ایلون مسک رد عمل دیے بنا نہیں رہ سکے۔ خرید کے بعد ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی جس کی حیران کن ویڈیو نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی۔ ٹیسلا ماڈل وائی (Tesla Model Y) نے دنیا کی پہلی خودکار گاڑی کی ترسیل مکمل کر لی ہے، ایک ایسی گاڑی جو خود چل کر اپنے نئے مالک تک پہنچی۔ سیلف ڈرائیونگ والی ٹیسلا ماڈل وائی کمپنی کے گیگافیکٹری آستن، ٹیکساس سے تقریباً 30 منٹ دور اپنے نئے مالک کے گھر تک گئی، جس نے ہائی ویز، ٹریفک سگنلز، اور شہر کی گلیوں کو مکمل طور پر خود ہی نیویگیٹ کیا۔ اس ویڈیو کو آن لائن وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا، جس میں ٹیسلا نے سب سے پہلے تین منٹ کا ٹائم لیپز ٹیزر جاری کیا، اور پھر ہفتے کو مکمل ویڈیو شائع کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماڈل وائی گیگافیکٹری کے گیراج سے بغیر ڈرائیور کے روانہ ہوئی۔ پیچھے کی سیٹ...

ایران نےایک اور دھماکہ کردیا امریکہ کے پاوں تلے سے زمین نکل گئی

 ایران کا ایک اور دھماکے دھار سرپرائز امریکا کے پاؤں تلے زمین نکل گئی ایسا اقدام کے سب دیکھتے ہی رہ گئے

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

Image
 2025ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران چند ماہ کے اندر یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادار سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں انھیں نقصان پہنچا تھا لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے کے سربراہ کا بیان وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے کہ امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو برسوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے آئی اے ای اے کی جانب سے بمباری کی جگہوں کے معائنہ کی درخواست کو مسترد کر دی ہے جبکہ ایرانی پارلیمنٹ نے جوہری توانائی کے نگراں ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا قانون منظور کر لیا ہے۔

برطانوی خفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ کو اپنے ’دادا‘ سے دور رہنے کی ہدایت

Image
 برطانوی خفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ کو اپنے ’دادا‘ سے دور رہنے کی ہدایت برطانوی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی نئی سربراہ بلاز میٹریویلی کو اپنے دادا سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلاز میٹریویلی رواں برس ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں اس ادارے کی پہلی خاتون سربراہ نامزد ہوئی ہیں، جس کا اعلان حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔ ڈیلی میل اخبار نے رواں ہفتے انکشاف کیا کہ بلاز میٹریویلی کے دادا کونسٹینٹین ڈوبروولسکی نے سوویت یونین کی ریڈ آرمی سے غداری کر کے نازی جرمن فوج (ویہرماخت) کے لیے یوکرین کے موجودہ علاقے چرنیہیف میں جاسوسی کی تھی۔ اخبار کے مطابق جرمن آرکائیوز سے پتا چلتا ہے کہ ڈوبروولسکی قصائی یا ایجنٹ نمبر 30 کے نام سے مقبول تھا۔ برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بلاز میٹریویلی نہ تو اپنے دادا سے کبھی ملی ہیں اور نہ ہی انہیں جانتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلاز میٹریویلی کی خاندانی تاریخ تضادات اور تقسیم سے عبارت ہے، جیسا کہ مشرقی یورپی ورثے رکھنے والے بہت سے افراد کے ساتھ ہوتا ہے، اور یہ مکمل طور پر سمجھ میں آنے والی نہیں۔...

عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کا فیصلہ کر دیا ا

Image
 سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان  انڈیا کے بیچ اس تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا کیا مطلب ہے؟ ہیگ میں قائم کورٹ آف آربٹریشن یعنی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پر اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ انڈیا اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ جمعے کے روز اپنے فیصلے میں ثالثی عدالت نے کہا کہ انڈیا کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام عدالت کی قانونی حیثیت پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ ستمبر 1960 میں انڈیا اور پاکستان نے دریائے سندھ اور معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے عالمی بینک کی ثالثی میں نو برس کے مذاکرات کے بعد سندھ طاس معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد وادی سندھ کے دریاؤں کے پانی کو دونوں ممالک کے درمیان منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنا تھا۔ تب سے اب تک دریاؤں کی تقسیم کا یہ معاہدہ کئی جنگوں، اختلافات اور جھگڑوں کے باوجود 65 برس سے اپنی جگہ قائم ہے۔ تاہم رواں برس اپریل میں انڈیا نے پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آربٹریشن کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جہاں پاکستان نے خیر مقدم ک...

اردن کے شاہی خاندان اور اس کے اسرائیل سے روابط کی دلچسپ کہانی

Image
  اردن کے شاہی خاندان اور اس کے اسرائیل سے روابط کے بارے  میں ہم کیا جانتے ہیں؟ بل کلنٹن ،شاہ عبد اللہ جغرافیائی اعتبار سے اُردن مشرقِ وسطیٰ میں ایک اتنہائی حساس مقام پر موجود ہے۔ اُردن کی سرحدیں سعودی عرب، عراق اور شام کے علاوہ اسرائیل اور غربِ اردن کے ساتھ بھی لگتی ہیں۔ اس کی بحیرۂ احمر کے ساحلی پٹی صرف 16 میل پر محیط ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق اُردن کی آبادی ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اس میں 90 فیصد سے زیادہ افراد عرب ہیں اور یہاں کی سرکاری زبان بھی عربی ہے۔ اُردن میں فلسطین اور شام سے بڑے پیمانے پر افراد ہجرت کر کے آ چکے ہیں۔ ملک میں بادشاہت کا راج ہے اور اس وقت شاہ اُردن عبداللہ دوئم ہیں۔ یہ ہاشمی گھرانہ (الھاشیمون) ملک کو سنہ 1946 میں برطانیہ سے باقاعدہ آزادی ملنے کے بعد سے ملک پر حکمرانی کر رہا ہے۔ بادشاہ عبداللہ دوئم کی سرکاری ویب سائٹ میں ہاشمی خاندان کی تاریخ اور اس کا شجرہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جس کے مطابق شاہ اردن کا شجرہ پیغمبرِ اسلام اور ان کے پردادہ ہاشم سے جا ملتا ہے۔ 20ویں صدی سے پہلے چار سو سال تک اس علاقے پر سلطنتِ عثمانیہ کا راج تھا تاہم پھر...

ترکی نے نیا فضائی دفاعی نظام 'سٹیل ڈوم' تیار کر لیا

Image
 سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟ ترکی نے مقامی طور پر تیار کیا گیا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام ’سٹیل ڈوم‘ متعارف کرایا ہے۔ اس میں مختلف تہوں میں کام کرنے والے فضائی دفاعی نظام کے حصے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرتے ہیں۔ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فضائی دفاعی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’سٹیل ڈوم‘ صرف ایک سسٹم نہیں بلکہ کئی تہوں پر مشتمل نظاموں کا مجموعہ ہے جو میزائل خطرات سے مؤثر دفاع فراہم کرے گا۔ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے اردوغان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام صرف ایس-400 تک محدود نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے عوام نے بھی حالیہ دنوں میں اس حقیقت کو بخوبی دیکھا ہے۔ کئی تہوں پر مبنی نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مختلف اونچائیوں پر کام کرنے والے میزائلوں کا جسم کے اعضا کی طرح مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔۔۔ ہ...

بلاول سے شادی کے لئے لڑکی تیار،سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

Image
  بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔ سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔ سامعہ خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’وقت بدل چکا ہے، اور خان صاحب کے نصیب کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے‘۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایک نیا دعویٰ کیا کہ ایک بڑے گھر کی لڑکی ان کے پاس آئی، جو کالے جادو کی مدد سے بلاول بھٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے تاکہ خاتون اول بن سکے۔ سامعہ خان نے عمران خان کی نجی زندگی پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وہ چوتھی شادی نہیں کریں گے۔ دوسری طرف، بلاول بھٹو زرداری کے لیے ستارے خاصے مہربان دک...

سوات سانحہ تازہ ترین ،ایک فیملی اور ویڈیو سامنے آگئی 💔

Image
 🌊 سوات کا وہ لمحہ… جب موت سب کے سامنے تھی، اور زندگی بے بس لگ رہی تھی 💔 Sawat Incident وہ لمحے… جنہیں کوئی کبھی بھلا نہیں سکتا۔ چیخیں تھیں، پکاریں تھیں، مگر کوئی ہاتھ تھامنے والا نہ تھا۔ پانی کا بہاؤ جیتا جاگتا سب کچھ بہا لے گیا۔ دریا کے کنارے بیٹھی خاندانیں صبح کے ناشتہ کی تیاری میں تھیں، مگر ایک دم سیلابی ریلے نے ان کی منزل بدل دی۔ 17 سیاح، جن میں بچوں اور خواتین کے زیرِ اہتمام خاندان بھی شامل تھے، آنکھوں کے سامنے ڈوبتے چلے گئے—بس کچھ ہی افراد بچ پائے۔😭😰 انسان زندہ تھا، لیکن مدد کی ہر امید مر چکی تھی۔ وہ پانی میں پھنس گئے، مدد کی منتظر، لیکن گھٹتے ہوئے وقت نے سب کچھ بدل دیا۔ دیکھنے والے صرف دیکھتے رہے، آنکھوں میں خوف اور دل میں دعاؤں کا طوفان تھا۔ لوگ چیختے رہے: "یا اللہ رحم!"… اور پھر خاموشی۔ 📰 حالیہ تازہ ترین معلومات & حکومتی اقدامات جانی نقصان: سوات سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بکتر بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 32 افراد جاں بحق، جن میں 16 بچے شامل ہیں۔ سوات ریور کے کنارے بیٹھی ایک پنجاب سے تعلق رکھنے والی فیملی سمیت 17 سیاح سیلابی ریلے میں...

💍 وینس میں جیف بیزوس کی "متنازعہ" شادی – شاندار تقریب یا عوامی اشتعال؟ 💸

Image
 💍 وینس میں جیف بیزوس کی "متنازعہ" شادی – شاندار تقریب یا عوامی اشتعال؟  Amazon Owner JefBezos marry Lauren  ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لورین سانچیز نے وینس میں تین روزہ پرتعیش تقریب میں شادی کی، جس پر مبینہ طور پر 56 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ اس تقریب میں ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات، عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور شاہی خاندانوں کے افراد شریک ہوئے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق صرف اس شادی کے لیے 95 نجی طیاروں نے مارکو پولو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت مانگی، جب کہ شہر کے آس پاس مہنگی یاٹس کی قطاریں لگی رہیں۔ لیکن یہ شادی جتنی شاندار تھی، اتنی ہی تنازعے کا شکار بھی رہی۔ عوامی سطح پر اس تقریب پر شدید تنقید ہوئی، خاص طور پر ماحولیاتی کارکنوں، ہاؤسنگ ایکٹوسٹز اور طلبہ گروپس کی طرف سے۔ انہوں نے "No Space for Bezos" کے نعرے کے ساتھ احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی لگژری تقریبات نہ صرف ماحولیاتی تباہی کو بڑھاوا دیتی ہیں بلکہ مقامی آبادی کے لیے زندگی اور رہائش کے مسائل بھی پیدا کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس شادی کو "پیسوں کی نمائش" اور " عوامی تکال...

🕊️ نوید ظفر: اغوا کے بعد بازیابی مگر زندگی کی واپسی نہ ہو سکی

Image
🕊️ نوید ظفر: اغوا کے بعد بازیابی مگر زندگی کی واپسی نہ ہو سکی 🗓️ تاریخ: 28 جون 2025 📍 مقام: ٹانک، خیبر پختونخوا 💔 بیوی کا خدشہ، جو سچ ثابت ہوا ✍️ ’آج دفتر نہ جائیں، مجھے دل میں عجیب سا خوف محسوس ہو رہا ہے‘ یہ وہ الفاظ تھے جو نوید ظفر کی اہلیہ نے روانگی سے پہلے کہے... لیکن نوید نے کہا: "کام بہت ہے، چھٹی ممکن نہیں" 🕵️ اغوا کا واقعہ: دن دہاڑے خوفناک واردات 📍 ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک جاتے ہوئے 🔫 تین سرکاری ملازمین کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا 📌 ان میں شامل تھے: نوید ظفر (ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر) ڈپٹی ہیلتھ افسر ایک اکاؤنٹنٹ ✅ بازیابی کی خبر... لیکن پھر صدمہ انگیز انجام 👮 پولیس نے سب ملازمین کو بازیاب کرا لیا 😢 لیکن نوید ظفر کی طبیعت خراب تھی 💔 اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دل نے جواب دے دیا 📌 کزن محمد طارق کا انکشاف 🗣️ ’دوپہر کو اہلیہ کا رابطہ نہ ہوا تو دفتر پتا کیا – نوید وہاں پہنچے ہی نہیں تھے‘ 🧊 گھر والوں کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ گئے 🌡️ گرمی، خوف اور تھکن – موت کی وجوہات؟ 🛑 چار گھنٹے اغوا کاروں نے مختلف جگہوں پر گھمایا ☀️ شدید گرمی اور ذہنی دباؤ 🚜 ایک ٹریکٹر ڈرا...

چائنہ میں بڑا پل گر گیا،ٹریلر لٹک گیا

Image
  چائنہ میں میگا پل گر گیا جس کے باعث ایک بڑا ٹریلر ٹرک ٹوٹے ہوئے پل سے لٹک گیا۔   بتایا گیا ہے ٹرک ڈرائیور ٹرک کے اندر پھنسا ہوا ہے جس کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سوات ہلاکتیں،سول سواسائٹی حکومت کے خلاف احتجاج

Image
 سیلابی ریلے میں 10 افراد کی ہلاکت: سوات میں سول سوسائٹی کا انتظامیہ اور حکومت کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج گزشتہ روز سیلابی ریلے میں 10 افراد کی ہلاکت کے بعد سوات میں آج سول سوسائٹی کی جانب سے انتظامیہ اور حکومت کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ سوات کے نشاط چوک میں جاری احتجاج میں مظاہرین نے اس افسوسناک واقعے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور حکومت پر عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز پنجاب کی تحصیل ڈسکہ کا ایک خاندان سوات اور دیگر پہاڑی مقامات کی سیر کے لیے گیا تھا، جہاں دریائے سوات میں یہ تمام لوگ ڈوب گئے۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر 16 افراد سیلابی ریلے میں پھنسے جن میں سے تین کو بچا لیا گیا تھا جبکہ 10 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سوات بائی پاس پر ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن اب بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ابتدائی طور پر چار اعلیٰ افسران کو معطل کیا گیا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے ...

کانٹا لگا گرل شیفالی جریوالا کی اچانک موت

Image
کانٹا لگا" گا کر امر ہونے والی شیفالی جریوالا کی اچانک موت نے سب چونکا دیا جو صرف ایک گیت سے پاپ کلچر کی آئیکون کہلائی۔ 2002 میں ’کانٹا لگا‘ کے ری مکس نے شیفالی جریوالا کو راتوں رات شہرت کی بلندیاں عطا کیں۔ شیفالی جریوالا بولڈ ڈانس مووز، کانفیڈنٹ انداز اور ٹیٹو کے ساتھ ان کی سکرین پر موجودگی ایسی تھی کہ نوجوان نسل میں انھیں پذیرائی حاصل ہوئی۔ یہ وہی لڑکی ہے جس نے کہا تھا ’دنیا میں صرف ایک ہی کانٹا لگا گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘ اب اچانک خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز ممبئی میں 42 سال کی عمر میں اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا وفات پا گئیں۔ چاہنے والوں کو ان کی موت کا یقین نہیں آ رہا کہ زندگی سے بھرپور اداکارہ اس طرح کیسے جا سکتی ہیں۔ فلمی میگزن فلم فیئر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ شیفالی کو 27 جون کی رات ممبئی کے اندھیری میں واقع بیلیوو ملٹی سپیشلٹی ہسپتال لایا گیا جہاں انھیں آمد پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

ٹی آئی کا اپنے ایم پی ایز پر جرمانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

Image
 پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا اپنے ایم پی ایز پر جرمانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان، سپیکر کا الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ وہ سپیکر اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین پر عائد جرمانے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ سنیچر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد بھچر نے کہا کہ وہ کسی ریفرنس یا جرمانے سے نہیں ڈرتے ہیں۔ ’ہمیں کوئی (ایوان سے) ایک گھنٹے کے لیے نکال کر تو دیکھیں، انھیں سمجھ لگ جائے گی۔‘ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین پر جو جرمانہ عائد کیا گیا، وہ اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ’باقی آپ ہمیں ایک سال کے لیے معطل کر دں، 150 کارروائیوں کے لیے کر دیں، آپ اندر بیٹھیں، عمران خان کے ایم پی ایز کو کسی بھی ایوان کی ضرورت نہیں۔‘ ملک احمد بھچر نے یہ بھی کہا کہ اس سے آگے کا لائحہ عمل ہم پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کے بعد طے کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو ہنگامہ آرائی کرنے پر 15 اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ا...

سی این این کا پھر دھماکہ،ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیلحقائق سامنے لے آیا

Image
 "خفیہ وائٹ ہاؤس مذاکرات؟ سی این این کا $30 ارب+ سرمایہ اور پابندیوں کی نرم صورتِ حال—ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ 1. وائٹ ہاؤس میں خفیہ ملاقات – رپورٹ کہتی ہے کہ یک روز قبل امریکی حملے (Operation Midnight Hammer) کے، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے خلیجی شراکت داروں (Saudi, UAE, Qatar وغیرہ) سے ملاقات کی۔ اس کا مقصد ایران کے ساتھ ایک "غیر-توانائی" جوہری پروگرام پر مذاکرات کو آگے بڑھانا تھا ۔ 2. $20–30 ارب سرمایہ کاری – سی این این کے مطابق، اس پروگرام میں $20–30 ارب سرمایہ کاری شامل ہے، جو ایران کے شہری (non‑enrichment) نیوکلیئر پلانٹ کے لیے استعمال ہوگا، مگر یہ رقم براہِ راست امریکا نہیں دے گا؛ ایران کے خلیجی اتحادی فراہم کریں گے ۔ 3. پابندیاں نرم کرنے کی تجویز – رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی پابندیاں نرم کرنے پر غور ہو رہا ہے، اور ایران کو $6 ارب کی منجمد بیرونی اثاثوں تک رسائی دینے کی تجویز ہے ۔ 4. ٹرمپ کا اعتراض – سابق صدر ٹرمپ نے آسوہ قرار دیا، سی این این کی رپورٹ کو "جھوٹ" اور "hoax" کہا، اور شہری جوہری پروگرام کے لیے 30 ارب دینے کی تجویز مسترد کی...

اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلی فوجی افسران و کمانڈرز اور معصوم شہریوں کی نماز جنازہ

Image
اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلی فوجی افسران و کمانڈرز اور معصوم شہریوں کی نماز جنازہ  ایران۔شہدا کا نماز جنازہ اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور شہریوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔ ایران کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ۔ شہداء کی میتیوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا، ایرانی پرچم تھامے عوام نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسرائیل اور ایران کی 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل محمد باقری اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شامل تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے 17 سائنسدان شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد اعلیٰ کمانڈرز کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے ۔

صدر ٹرمپ کی سویلین جوہری پروگرام بنانے کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالرز کی مالی امداد فراہم کرنے کی تجویز پر غو

Image
 صدر ٹرمپ کی سویلین جوہری پروگرام بنانے کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالرز کی مالی امداد فراہم کرنے کی تجویز پر غور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ ان کی انتظامیہ سویلین جوہری پروگرام بنانے کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالر تک کی مالی امداد فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ سی این این نے جمعرات کو اور این بی سی نیوز نے جمعہ کو رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ حالیہ دنوں میں یورینیم کی افزودگی روکنے کے بدلے ایران کو اقتصادی مراعات دینے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے اور کہا تھا کہ یہ تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں۔ جمعے کی شب اس خبر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹرتھ پر کہا کہ ’جعلی میڈیا میں کچھ لوگوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایک سویلین جوہری تنصیب کی تعمیر کے لیے ایران کو 30 ارب ڈالر دینا چاہتے ہیں۔ میں نے ایسا مضحکہ خیز خیال کبھی نہیں سنا۔ یہ ایک بڑا جھوٹ ہے ‘ اپریل سے ایران اور امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن ہے اور واشنگٹن کا اصرار ہے کہ ا...

ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

Image
 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحیثیت عوام ہماری بنیادی پہچان بہت سادہ اور سیدھی ہے، ایرانی عوام اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، اگر صدر ٹرمپ ڈیل کے خواہشمند ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کا استعمال بند کرنا ہوگا۔ ٹرمپ کی اہل قیادت سے دنیا میں امن قائم ہوا، امریکی نائب صدر انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایرانی سپریم لیڈر کے لاکھوں پیروکاروں کو تکلیف پہنچانا بند کریں، ان کا کہنا تھا کہ عظیم اور طاقتور ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے ڈیڈی کی طرف بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام دھمکیوں اور توہین کو نظر انداز نہیں کرتے، اگر یہ خام خیالی کسی بڑی غلطی کا باعث بنی تو ایران اپنی حقیقی صلاحیت...